اسلام آباد — پاکستان کی وفاقی وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت میں ملوث امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے جس کے بعد امریکی سفارت کار پاکستان سے باہر نہیں جاسکیں گے۔ وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے امریکی سفارت کار کو حاصل سفارتی استشںی ختم کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ شہری عتیق بیگ کی ہلاکت میں ملوث اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ملڑی اتاشی کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے معاملے کی سماعت منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔ سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ اور خارجہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ وزارتِ داخلہ کے نمائندے نے کرنل جوزف کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ کرنل جوزف پاکستان سے باہر نہیں جاسکیں گے۔ تمام ہوائی اڈوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نمائندے نے بتایا کہ کرنل جوزف کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹی فیکشن پیر کو جاری کیا گیا تھا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرنل جوزف پاکستان نہیں چھوڑ سک...