Skip to main content

Posts

Showing posts with the label South Korea

شمالی کوریا جوہری تجربات کی تنصیب بند کر دے گا'

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے ملک کی جوہری تجربے کی تنصیب مئی میں بند کرنے اور یہ عمل جنوبی کوریا اور امریکہ کے ماہرین و صحافیوں کے کھولنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کی طرف سے بتائی گئی اور ترجمان یون ینگ چن کا کہنا تھا کہ کم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو سرحدی گاوں میں جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان سے ملاقات کے دوران کیا۔ مزید برآں کم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی متوقع ملاقات کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ امریکہ کی طرف میزائل داغنے والے شخص نہیں ہیں۔ اس ملاقات میں مون اور کم نے جزیرہ نما کوریا کو "کلی طور پر جوہری ہتھیاروں سے پاک" کرنے کے لیے کام کرنے کا عزم بھی کیا تھا لیکن اس بارے میں کسی حکمت عملی یا نظام الاوقات کی وضاحت نہیں کی تھی سیول نے کم اور ٹرمپ کی متوقع ملاقات کے لیے بھی کاوشیں کیں جو کہ آئندہ ماہ یا پھر جون کے اوائل میں ہونے کی توقع ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر کے ترجمان یون کا کہنا تھا کہ کم نے اپنی ملاقات میں کہا کہ "جب بات چیت شروع ہو گی تو امری...