آج قبائلی عوام کے لیے تاریخ ساز دن تھا ،اج کے دن دنیا کے سامنے ایک بڑا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔اج کے دن پاکستان کے حکمرانوں اور ملٹری اسٹبلیشمنٹ نے اپنے کی ہوئی گناہوں کا کفارا آدا کیا.قبائلی عوام کو آئنی سٹیٹس دیے کر پاکستان کے حکمرانوں نے عوام کے سامنے ثابت کردی کہ دہشت گرد قبائلی نہیں تھے ،وہ دہشت گردوں کے جو ہم باتیں کرتے تھے وہ ہم تھے ،غدار قبائل نہیں تھے ،جن غداروں کے ہم بات کرتے تھے وہ ہم تھے۔آئین کے نہ ماننے والے قبائلی نہیں تھے وہ پاکستان کے حکمران تھے ۔جن محب وطن کے ہم بات کر رہے تھے ،وہ قبائل تھے، ہم نہیں تھے۔اج کا دن اس لئے بھی اہم تھا کہ پاکستان کے قانون ساز وں نے اپنے کی ہوئی گناہوں کا کفارا آدا کردئے ۔ لیکن! یہ کفارا تب صحیح طور پر قبول ہوگا جب یہ اصلاحات عملی طور پر نافذالعمل ہوجائے ،یہ کفارا تب قبول ہوگا جب فاٹا کے عوام کے قانون تک ر...