Skip to main content

Posts

Showing posts with the label PTM Army Jirga

منظور پشتین نے جرگہ ممبران کو تحریک کے مطالبات سے اگاہ کیا.

جرگے کے دوران پختون تحفظ تحریک کے سربراہ منظور پشتین اور ان کے ساتھی محسن داوڑ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اُنہوں نے بعض معاملات پر صلاح مشورہ کیا تھا۔ پشاور —  حکومت کے تشکیل کردہ روایتی پختون جرگہ اور پختون تحفظ تحریک کے سر براہ منظور پشتین کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کے لئے ابتدائی بات چیت بدھ کے روز شروع ہوئی ۔ابتدائی بات چیت پشاور سے ملحقہ علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ممبر قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل کے حجرے میں ہوئی۔ منظور پشتین کے ساتھ تحریک میں شامل پی ٹی ایم کے رکن محسن داوڑ تھے جبکہ ابتدائی بات چیت میں وفاقی وزیر غالب خان وزیر ،خیبر پختو نخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان ،ضلع شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد ،اور مختلف قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی شامل تھے۔ تحریک کے ایک اہم رکن محسن داوڑ نے تصدیق کی کہ 18اپریل کو حکومت کے تشکیل کردہ جرگہ کی ممبر قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل کے ذریعے ان سے بات چیت شروع کرنے کے لئے رابطہ ہوا تھا اور انھوں نے لاہور جلسے کے بعد اس پر غور کرنے کا کہا تھا۔ ...

Military Ready for Talks with PTM: Corps Commander

PESHAWAR: Corps Commander Peshawar Lt General Nazir Ahmad Butt has said on Tuesday that some of the demands of Pakhtun Tahaffuz Movement (PTM) are genuine and revealed that an apex committee formed in a high-powered jirga, comprising politicians and local elders, will hold talks with the movement leaders. Talking to media at the Corps Headquarters Peshawar, Lt General Nazir Ahmad Butt said that the decision was taken in light of PTM’s five-point demand. He said that demands of the PTM are genuine and Pakistan Army is ready to address all their demands within the purview of the Constitution. The Corps Commander maintained that Manzoor Pashtun is our own child who got education from Army school at Bannu Cant. He said that the activist is an innocent child adding that Pashteen is not wrong in saying that security personnel’s behavior at check posts is harsh. He said that they are wholeheartedly welcoming Manzoor Pashtun. The military officer said that landmines are as seri...

مذاکرات اُن اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کریں گے جن کے پاس اختیارات ہیں: پی ٹی ایم

خیبر پختونخواہ حکومت نے پشتونوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سرگرم ’پشتون تحفظ تحریک‘ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک بڑا نمائندہ جرگہ تشکیل دیا گیا ہے۔ پشاور کے کور کمانڈر جنرل نذیر احمد بٹ نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس تنظیم کے سربراہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جو خیبر پختونخواہ کے گورنر۔وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر پر مشتمل ہے۔ پی ٹی ایم کے محسن داوڑ سے (voa,Urdu) پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں جب یہ سوال کیا گیا آیا اُن کا گروپ اس جرگے میں جائے گا، تو انہوں نے کہا کہ ’’اب تک اُن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا‘‘؛ انہیں صرف میڈیا کے ذریعے ہی یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ کوئی جرگہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’لاہور کے جلسے سے پہلے پیغام بھیجا گیا تھا کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم اسکا خیرمقدم کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری پرامن تحریک ہے جو عدم تشدد کی بنیاد پر اپنے مطالبات آگے بڑھا رہی ہے تو ہمیں مذاکرات میں کیا اعتراض ہو سکتا ہے، کیونکہ مذاکرات ہی مسئلے کا...