Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Pakistani

غیر قانونی ہجرت کرنے والے پاکستانی, حقائق

ہر سال پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بہترین ملازمت کے حصول اور روشن مستقبل کے لیے دنیا بھر کے ممالک کا رخ کرتی ہے- لیکن بدقسمتی سے کئی پاکستانی اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایسے غیر قانونی ایجنٹوں کا شکار بن جاتے ہیں جو انہیں غیر قانونی راستوں سے دیگر ممالک میں پہنچنے اور وہاں ملازمت دلوانے کے سنہرے خواب دکھاتے ہیں- یہ بدقسمت پاکستانی ان ایجنٹوں کے جال میں پھنس کر بعض اوقات اپنی زندگی بھی برباد کر بیٹھتے ہیں اور اس سب کا سبب وسائل کی کمی کے علاوہ مکمل آگہی کا نہ ہونا ہے- ہجرت کوئی آسان کام نہیں ہے اس کے لیے کثیر سرمائے٬ مکمل قانونی کاغذات اور شفاف ریکارڈ کی ضرورت ہوتی ہے- تاہم ہم یہاں آپ کم غیر قانونی طریقوں سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق چند چونکا دینے والے حقائق سے آپ کو آگاہ کریں  گے-  ہر سال پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد دیگر ممالک سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کی جاتی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے- غیر قانونی طریقوں سے ہجرت کرنے والے زیادہ تر پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین٬ گجرات اور گجرانوالہ سے ہوتا ہے- حکومتِ پاکستان کے مطابق سا...