Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Jamatul Ihrar

عمر خراسانی کو بھارتی اور افغان ایجنسیاں استعمال کرتی ہیں-وائس آف امریکہ

کالعدم  تنظیم جماعت ا لاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کا نام اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسداد دہشت گردی کی بین الاقوامی جنگ میں دوہرے معیار سے تعبیر کیا ہے۔ اس بارے میں وائس آف امریکہ کے اردو سروس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر مارون وائن بام نے کہا کہ ان کے لئے بقول انکے امریکہ کے موقف کو سمجھنا مشکل ہے کیونکہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ اس تنظیم کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہو گا کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور انہیں افغانستان میں پناہ مل گئی ہے اور یہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف پروگرام کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الجھن کا شکار ہیں کہ دہشت گردوں کی فہرست میں اس کا نام نہ ڈالنے کا سبب سوائے اس کے اور کیا ہو سکتا ہے کہ ان کے خیال میں افغانستان سے کسی نے کہا ہو کہ ہم دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیتے ، لیکن یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ جماعت ا لا حرار’ تحریک طالبان پاکستان‘ کی ایک ذیلی شاخ ہے اور اس نے پاکستان کے اندر تشدد کی بعض انتہائی سنگین کاررو...