Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Corruption

کرپٹ افراد کو سزائے موت دینے کا مجوزہ بل تیار

ملک میں کرپشن کرنے والے افراد کو سزائے موت دینے کا مجوزہ بل تیار کر لیا  گیا جو کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ کرپشن پر سزائے موت کا مجوزہ بل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے تیار کیا۔ بل میں کرپشن کی کم سے کم سزا بھی 7سال قید سے بڑھا کر 14 سال کرنے اور نیب قوانین 1999 اور انسداد کرپشن ایکٹ 1947 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس لیے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سزا سخت کی جائے۔ بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا