یف آر بنوں کے جانی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے جامعہ پشاور کے ایم فل سکالر کو گزشتہ روز بنوں سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مغوی کے خاندان کے مطابق امان اللہ عرف لونگین وزیر اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لکی مروت سے آرہے تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گنڈی چوک کے قریب اغوا کر لیا۔ مغوی کے اہلخانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے جنہیں پولیس جانتی بھی ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔
دوسری جانب بنوں کے پختون ترقی پسند مصنفین اور ایف آر بنوں سٹوڈنٹس فیڈریشن نے دھمکی دی کہ لونگین وزیر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر وہ شدید احتجاج کریں گے
Comments
Post a Comment