مہمند ایجنسی کی انتظامیہ نے علاقائی ذمہ داری کے تحت تحصیل انبار اتمان خیل قبیلے کے مراعات بند کردیئے۔
لوئر مہمند ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر کے مطابق یکم ستمبر کو عید الاضحیٰ کے پہلے روز شاتی مینہ کے علاقے میں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 دیگر زخمی ہوئے تھے اسی طرح تاج دری کے علاقہ میں ایک میزائل حملہ اور ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اے پی اے نوید اکبر نے کہا کہ واقعات کے بعد علاقائی ذمہ داری کے تحت اتمان خیل قبیلے کے مشران کے مراعات بند کردیئے ہیں اور جب تک ان دھماکوں میں ملوث افراد کو حوالے نہیں کیا جاتا تب تک اس قبیلے کے مراعات بند رہیں گے
Comments
Post a Comment