پچاس کے قریب مطالعوں کے مطابق پودوں پر مبنی غذا واقعی کولیسٹرول کو کم کر سکتی ہے۔
محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سبزی خور زیادہ سبزی، پھل اور گری دار میوے کھاتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کی غذاؤں میں چکنائی کم ہوتی ہے۔
یہ تمام غذائیں ایسے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جیسے کہ تحلیل ہوجانے والے فائبر، سوئے پروٹین اور پلانٹ اسٹیرول(وہ کولیسٹرول جو پودوں میں پایا جاتا ہے)۔
ہائی کولیسٹرول بالخصوص تب خطرناک ہوتا ہے جب اس کی تشخیص نہ ہوئی ہو ، جس کی وجہ سے اس کا علاج نہ ہو سکا ہو۔
اس کا تعلق امراض قلب، اسٹروکس اور رگوں کے امراض سے ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق زیادہ سبزہ کھانا ان لوگوں کیلئے ایک اچھی چیز ہوسکتی ہے جو اپنی قلبی صحت کیلئے فکرمند ہوں
- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment