لاہور:مصباح الحق، یونس خان اورشاہد آفریدی کےاعزازمیں فیئرویل تقریب آج لاہورمیں ہوگی۔
پی سی بی کی جانب سےسابق کپتان مصباح الحق، یونس خان اورشاہد آفریدی کےاعزازمیں الوداعی تقریب آج لاہورکےمقامی ہوٹل میں ہورہی ہے۔
تقریب میں آئی سی سی کےچیف ایگزیکٹیوڈیوڈ رچرڈسن، جائلزکلارک، ورلڈ الیون اورقومی کرکٹ ٹیم کےپلیئرزاورسابق کرکٹرزبھی شرکت کریں گے۔
تقریب میں تینوں کرکٹرزکی خدمات کوسراہا جائےگا اورانہیں ایوارڈزبھی دئیےجائیں گے۔
ذرائع کےمطابق ،سابق کپتان یونس خان پی سی بی حکام سےنالاں ہیں اورانہوں نےتقریب میں شرکت سےانکارکردیا ہے، مصباح الحق اورشاہد آفریدی تقریب میں شریک ہوں گے۔
مصباح اوریونس خان نےرواں سال مئی میں دورہ ویسٹ انڈیزکےبعد ریٹائرمنٹ لےلی تھی جبکہ شاہد آفریدی پہلےہی انٹرنیشنل کرکٹ سےکنارہ کشی اختیارکرچکےہیں
Comments
Post a Comment