Skip to main content

یمن: فضائی کارروائی میں دلہن سمیت تقریب کے کم از کم 20 شرکا ہلاک

شمالی یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شادی کی ایک تقریب پر کی گئی فضائی کارروائی میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بات پیر کے روز شعبہٴ صحت سے منسلک اہلکاروں نے بتائی ہے، ایسے میں جب سماجی ذرائع ابلاغ پر انتہائی مہلک بمباری کی تصاویر شائع ہوئیں۔ اسی ہفتے یمن کی شہری آبادی کو ہدف بنائے جانے کا یہ تیسرا واقع ہے۔


شمالی صوبہٴ حجہ میں صحت سے وابستہ اعلیٰ اہلکار، خالد النادری نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے، جو اُس خیمے میں موجود تھے جو بانی قیس کے ضلعے میں منعقدہ شادی کی تقریب میں لگایا گیا تھا۔
اُنھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دلہن بھی شامل ہے۔
اسپتال کی سربراہ، محمد السعملی نے بتایا کہ دولہا اور 45 دیگر زخمیوں کو مقامی الجمہوری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ صحت سے وابستہ حکام نے لوگوں سے خون کے عطیے کی اپیل کی ہے۔
اسپتال کے نائب سربراہ، علی ناصر الضہیب نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں 30 بچے شامل ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں تیز دھار آلہ لگا ہے، جب کہ متعدد کے اعضا تن سے جدا ہوگئے ہیں۔
نشانہ بننے والے مقام کی فٹیج میں جسم کے اعضا بکھرے پڑے ہیں، جب کہ سبز قمیض میں ملبوس ایک بچہ مرنے والے ایک شخص کی لاش سے لپٹ کر رو رہا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان، عبدالحکیم الکہلان نے کہا ہے کہ مزید حملے کے خوف کے باعث ابتدائی طور پر ایمبولنس کی گاڑیاں حملے کے مقام تک نہیں پہنچ پا رہی تھیں، چونکہ پہلے حملے کے بعد جیٹ طیارے ابھی فضا میں پرواز کر رہے تھے۔
اتوار کی رات حجہ کے ضلعے کے مختلف مقام پر ایک اور فضائی کارروائی ہوئی جس میں النادری کے مطابق، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

Comments

Popular posts from this blog

Tomato fight! Valencia celebrates annual festival

Gender Inequality

Equality is the main thing which remains a person is equal to the other person. without it, the society and community are not run a long time. When you are trying to ensure justice in society and the entire nation you would see the one eye to every one of them and the system would be one for the rich and poor also. the education of daughter is that much important which we focus on son education.  Today we are talking the inequality in genders and we will find is that equality of both the genders ????  In politics, the political theory of equality is more strong. where political parties are given equal status to both male and female members but unfortunately there is a huge gape for both status you can imagine that through seeing the number of women representatives in the national assembly. 51% of population women in Pakistan and the representatives of women's in the national assembly is only 70 seats out of 342 in the national assembly and the men repr...

سوات میں جلسہ ضرور ہوگا-پشتون تحفظ تحریک

 —  وائس آف امریکہ پشتون تحفظ تحریک اتوار کو سوات میں جلسہ منعقد کرنے جا رہی ہے لیکن تحریک سے وابستہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انھیں یہاں بھی ایسی ہی مشکل صورتحال کا سامنا ہے جیسا کہ اس سے قبل ملک کے دیگر علاقوں میں تحریک کے جلسوں کے دوران رہا۔ لیکن پی ٹی ایم کے ایک مرکزی رہنما محسن داوڑ نے ہفتہ کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود اتوار کے جلسے کے لیے وہ پرعزم ہیں اور اس کی تیاریاں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان کے بقول اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات بھی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ تکلیف سے گزر چکے ہیں اور یہاں سے متعدد بے گناہ لوگ جبری لاپتا ہیں۔ محسن داوڑ نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے انھیں جس گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی وہیں ہفتہ کو دوسرے لوگ جلسہ کر رہے ہیں جب کہ مبینہ طور پر ایک روز قبل علاقے میں ایسے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جن میں لوگوں کو پی ٹی ایم کے جلسے سے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ "انتظامیہ کی طرف سے ظاہر سی بات ہے جس طرح ہم نے پہلے جلسے کیے ہیں اسی طرح یہاں بھی کافی مشکلات کھڑی کرنے کی ...