گزشتہ دو تین مہینو ں سے پاکستانی سیاست کے افق پر ایک نئی جماعت اور تحریک ابھر آئی ہیں جس کاقیادت ایک تعلیم یافتہ نوجوان منظور احمد پشتین کر رہا ہیں ۔منظور اور اسکے تحریک پختون تحفوظ مومنٹ جو کہ بہت سے وجوہات کے بناپر مین سٹریم میڈیا میں ا پنا جگہ نہ بنا سکے۔ لیکن سوشل میڈیا اور بین القوامی میڈیا میں زیر بحث موضوع رہا ہیں ۔
منظور احمد پشتین نے وہ کام کردیا جو پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نشل پارٹی ستر آسی سال میں نہ کرسکا ۔چونکہ دونوں کے منشور اور مقاصد میں واضح فرق ہیں۔ پی ٹی ایم ایک غیر سیاسی تحریک ہیں اور باقی دونوں پارٹیز سیاسی ہیں ۔منظور پشتین اور اسکے تحریک سے منسلک لوگ اپنے بیانات کیوجہ سے بدنام ہوگئے ۔منظور نے وہی باتیں عوام کے سامنے لائے جو آج تک کسی نے عام پاکستانی کے سامنے نہیں لائے ہیں ۔ہمارے میڈایا جو کے ابھی تک فاٹا میں ان کو رپورٹینگ کے اجازت نہیں ہیں کیسے یہ عوام کے بات کرتے ہیں ابھی تک ان ایک ٹکے کے انکرز نے قبائلی علاقے کو دیکھا بھی نہیں ہیں لیکن یہ صبح اور شام قبائلی علاقوں پر کمنٹری کرتے ہیں ۔ان کو اج تک اجازت نہیں ہیں ۔ فاٹاکے حوالے سے تب تک رپورٹ شائع نہیں کرسکتے جب تک ٹویٹ نہیں آتے ۔منظور اسلئے نامنظور ہیں ۔اج کل میرے باقی پاکستان کے بھائی جو بات کرتے ہیں سچ ہیں ۔
لیکن.
قبائلی ،خیبر پختونخوا و بلوچستان کے پشتونوں کو اسلئے منظور ہیں کہ وہ گراونڈ پر ہونے والے حقائق پر بات کرتے ہیں جس سے آج تک باقی پاکستانی بھائیوں کو آندھیرے میں رکھے ہیں ۔منظور چیک پوسٹوں میں ہونے والے تذلیل پر بات کرتے ہیں ۔منظور لوگوں کے گھروں اور سکولوں میں بیٹھے ہوئی فوج کے بارﷲے میں بول رہے ہیں ۔منظور باوردی سرنگوں اور میسنگ پرسن کے بات کرتیں ہیں ۔منظور اسلئے نامنظور ہیں کہ وہ جنرل مشرف، جنرل حمید گل اور کرنل امام کے قبائلی علاقوں کے حوالے سے دئیے گئے بیانات اور انٹرویوویز کے حوالے دیدیتے ہیں ۔منظور اسلئے نامنظور ہیں کہ وہ اپنے خطے اور عوام کے بات کرتے ہیں ۔منظور اسلئے نامنظور ہے کہ وہ آئینِ پاکستان کے مطابق اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہیں ۔منظور اسلئے نامنظور ہیں کہ وہ اربوں ڈالر کے فوجی اخراجات اور ہونے والے اپریشنز کے شفافیت کو سوالیہ نشان بنادیتے ہیں ۔
By Salah Ud DinSalarzai

Comments
Post a Comment