Skip to main content

وفاقی بجٹ میں کیا ہے

پاکستان میں آئندہ مالی سال 19-2018 کے لیے 59 کھرب 32 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا جس میں دفاع کے لیے گزشتہ برس کے مقابلے میں دس فیصد اضافہ کرتے ہوئے 11کھرب (1100 ارب) روپے تجویز کیے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے دوران مالی سال برائے 19-2018 کا بجٹ جمعہ کو پارلیمان کے ایوان زیریں میں پیش کیا۔
آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی کاموں کے لیے 20 کھرب 43 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ میں وفاق کے لیے 10 کھرب 30 ارب روپے جب کہ صوبوں کے لیے 10 کھرب 13 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
تیزی سے ترقی کرتی معیشت
اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں معیشت کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 14-2013ء میں ایک تباہ شدہ معیشت ملی تھی لیکن حکومتی کارکردگی کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح 13 سال کی بلند ترین سطح پر رہی جو اب 5 اعشاریہ 8 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو دہشتگردی کا سامنا تھا، ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں تھی۔2013 ء میں مسلم لیگ (ن) نے معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کیے اور ذاتی مفادات کو کبھی ترجيح نہیں دی۔
سرکاری ملازمین
انہوں نے بتایا کہ آئندہ وفاقی بجٹ 19-2018ء میں سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ، بڑے افسران کی کارکردگی کے لیے 5 ارب روپے مختص، سول و عسکری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کا ایڈہاک ریلیف جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 124 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پنشن کے لیے 342 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا کہ بجٹ 19-2018ء میں تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ فیملی پنشن کو 4500 سے بڑھا کر 7500 روپے کیا جا رہا ہے۔ 75 سال سے زیادہ کے عمر کے پنشنرز کو 15000 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ کم سے کم پنشن 6000 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کی جا رہی ہے۔
وزیرِ خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ مالی سال 19-2018ء میں تنخوا دار طبقے لئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے سالانہ 12 لاکھ کمانے والے کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ٹیکسوں میں رعایت
آئندہ مالی سال 19-2018ء کے بجٹ میں بجلی کی گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز پر عائد 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی تجویز، ایل ای ڈیز کی تیاری کیلئے مختلف پارٹس کی درآمد پر عائد 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی واپس لینے اور گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی کم کر کے 25 فیصد اور 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 5246 ارب روپے ہے، قرضوں اور سود کے لیے 1620 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
دفاع
آئندہ بجٹ میں دفاع کے لیے 1100 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ، سبسڈیز کے لیے 174 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ 1067 ارب روپے ہو گا۔ ٹیکس آمدن کا ہدف 4435 ارب روپے اور نان ٹیکس آمدن کا ہدف 771 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مجموعی ترقی کی شرح میں 5.4 فیصد رہی، پانچ سال میں 33 ہزار 285 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ ترسیلات زر 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔
زراعت
ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا حجم 34 ہزار ارب سے بڑھ چکا ہے۔ حالیہ سال زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3.58 فیصد رہی۔ کسانوں کو مختلف قسم کے مراعات دی گئیں جس سے زراعت میں ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد رہی جبکہ مالیاتی خسارہ 5 اعشاریہ 5 فیصد تک محدود رہے گا۔ 5 ارب روپے سے ایگریکلچر فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے تقریر میں کہا کہ زرعی قرضے 800 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے جبکہ نجی قرضے 441 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ برآمدات میں 13 فیصد جبکہ درآ مدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال شرح نمو 5.8 فیصد رہی جو گزشتہ 13 سال میں بلند ترین سطح ہے۔
آئندہ بجٹ میں جائیداد کی خرید وفروخت پر ایف بی آر کے مقرر کردہ نرخ ختم کرنے اور جائیداد کے سودوں کے اندراج میں فریقین کے مابین باہمی معاہدے میں طے کردہ قیمت ہی تصور کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
برآمدات اور مالیاتی خسارہ
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 8.2 فیصد سے کم کر کے 5.5 فیصد پر لے آئے۔ 5 سال میں ٹیکس وصولیوں میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ کیا۔ معیشت کا حجم 34 ہزار ارب سے بڑھ چکا ہے۔ آج ہم دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت ہیں۔ گزشتہ 9 ماہ میں برآمدات میں 13 فیصد جبکہ گزشتہ ماہ برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی درآ مدات میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال کے آخر تک ترسیلات زر 20 ارب ڈالرکا ریکارڈ عبور کریں گی۔ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ کا سرمایہ 100 ارب ڈالر ہو گیا۔ گزشتہ 5 سال میں 223 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی۔
بجٹ میں زرعی قرضوں کا ہدف 1100 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ زرعی شعبے کو 800 ارب روپے کے قرضے دے رہے ہیں۔ زرعی شعبے کے لئے مراعات جاری رکھی جائیں گی۔ کھادوں پر جنرل سیلز ٹیکس 2 فیصد لا رہے ہیں۔
بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد ہو گا۔ آئندہ 3 سال میں مالیاتی خسارہ بتدریج کم کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی وصولیوں کا ہدف 4435 ارب جبکہ اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ این ایف سی کے تحت صوبوں کو 2500 ارب منتقل ہوئے ہیں۔ عارضی طور پر بے گھر ہونیوالوں کے لئے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بی آئی ایس پی کے لئے 125 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور سماجی تحفظ کے پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Gender Inequality

Equality is the main thing which remains a person is equal to the other person. without it, the society and community are not run a long time. When you are trying to ensure justice in society and the entire nation you would see the one eye to every one of them and the system would be one for the rich and poor also. the education of daughter is that much important which we focus on son education.  Today we are talking the inequality in genders and we will find is that equality of both the genders ????  In politics, the political theory of equality is more strong. where political parties are given equal status to both male and female members but unfortunately there is a huge gape for both status you can imagine that through seeing the number of women representatives in the national assembly. 51% of population women in Pakistan and the representatives of women's in the national assembly is only 70 seats out of 342 in the national assembly and the men repr...

China finds no radiation issues after North Korea bomb test

A North Korean state handout shows Kim Jong-un in a test facility China has concluded that radiation levels remain normal in the provinces near the North Korean border after the reclusive state conducted a powerful nuclear test last week, sparking concerns of residual environmental damage. China's Ministry of Environmental Protection announced last night it was ending its emergency radiation monitoring in response to the blast last week, which North Korea claimed was the successful detonation of a hydrogen bomb. "A comprehensive assessment has concluded that this DPRK nuclear test has caused no environmental impact on China," the ministry said in a statement posted on its website, using the initials of the North's official name. "After eight days of continuous monitoring, no abnormal results were shown." More than 1,000 aerosol, air, iodine, water and sediment samples were taken at monitoring stations in northeast Heilongjiang, Jilin and Liaon...

Tomato fight! Valencia celebrates annual festival