گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کی حدود کے اندر کئی فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، کرم ایجنسی سے ملحقہ خوست اور پکتیا میں ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان فورسز نے آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت خوست اور پکتیا میں فوجی آپریشنز جاری ہیں۔
گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کی حدود کے اندر کئی فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ افغانستان کے بعد دونوں ممالک کی افواج کی درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان میں موجود ریزولوٹ سپورٹ مشن نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقہ میں جاری آپریشن کی تفصیلات کا تبادلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی ڈرون حملہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے بروقت معلومات کی تبادلے کی وجہ سے پاک فوج سرحد پر اپنی طرف چوکس ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بہتر سیکیورٹی تعاون سے دونوں ممالک امن اور استحكام حاصل کرنے اور مشترکہ دشمن کو ختم کرنے کا مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment