Skip to main content

ڈاکٹر شکیل آفریدی اڈیالہ جیل منتقل

القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

(VOA-URDU)-شکیل آفریدی پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو مدد فراہم کی تھی۔
مئی 2012 میں شکیل آفریدی کو ایک پاکستانی عدالت نے غداری کے مقدمے میں 33 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں شکیل آفریدی پر عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
پاکستانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کا ڈی این اے حاصل کرنے کے لیے ایبٹ آباد میں پولیو کے قطرے پلانے کی ایک جعلی مہم شروع کی تھی۔ جس کے بعد 2 مئی 2011 کو امریکی اسپیشل فورسز نے ایک خفیہ آپریشن کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے ایک مضافاتی علاقے میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 2012 میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے وائس اف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق آج انہیں سینٹرل جیل پشاور سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
شکیل آفریدی کی رہائی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وکیل نے کہا کہ 22 مئی کو ان کی قید کو سات سال پورے ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا آفریدی کو پہلے 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو بعد میں دس سال کم ہونے کے بعد 23 سال رہ گئی ہے۔ اگر اس کے ساتھ معافیاں ملا لی جائیں تو سزا کا دورانیہ 7 سال ہی بنتا ہے۔
ایڈوکیٹ قمر ندیم نے کہا کہ وہ پُرامید ہے کہ آفریدی کو اگلے ماہ تک رہا کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب پشاور جیل کی انتظامیہ نے ڈاکٹر شکیل کی اڈیالہ منتقلی کے حوالے سے گردش کرنے والی کسی بھی قسم کی خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی۔

Comments

Popular posts from this blog

Tomato fight! Valencia celebrates annual festival

سوات میں جلسہ ضرور ہوگا-پشتون تحفظ تحریک

 —  وائس آف امریکہ پشتون تحفظ تحریک اتوار کو سوات میں جلسہ منعقد کرنے جا رہی ہے لیکن تحریک سے وابستہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انھیں یہاں بھی ایسی ہی مشکل صورتحال کا سامنا ہے جیسا کہ اس سے قبل ملک کے دیگر علاقوں میں تحریک کے جلسوں کے دوران رہا۔ لیکن پی ٹی ایم کے ایک مرکزی رہنما محسن داوڑ نے ہفتہ کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود اتوار کے جلسے کے لیے وہ پرعزم ہیں اور اس کی تیاریاں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان کے بقول اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات بھی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ تکلیف سے گزر چکے ہیں اور یہاں سے متعدد بے گناہ لوگ جبری لاپتا ہیں۔ محسن داوڑ نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے انھیں جس گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی وہیں ہفتہ کو دوسرے لوگ جلسہ کر رہے ہیں جب کہ مبینہ طور پر ایک روز قبل علاقے میں ایسے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جن میں لوگوں کو پی ٹی ایم کے جلسے سے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ "انتظامیہ کی طرف سے ظاہر سی بات ہے جس طرح ہم نے پہلے جلسے کیے ہیں اسی طرح یہاں بھی کافی مشکلات کھڑی کرنے کی ...

Gender Inequality

Equality is the main thing which remains a person is equal to the other person. without it, the society and community are not run a long time. When you are trying to ensure justice in society and the entire nation you would see the one eye to every one of them and the system would be one for the rich and poor also. the education of daughter is that much important which we focus on son education.  Today we are talking the inequality in genders and we will find is that equality of both the genders ????  In politics, the political theory of equality is more strong. where political parties are given equal status to both male and female members but unfortunately there is a huge gape for both status you can imagine that through seeing the number of women representatives in the national assembly. 51% of population women in Pakistan and the representatives of women's in the national assembly is only 70 seats out of 342 in the national assembly and the men repr...