Skip to main content

شمالی کوریا کے کِم ’’انتہائی معزز‘‘ ہیں: ٹرمپ

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُنھیں توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن سے ’’بہت
 ہی جلد‘‘ ملاقات ہوگی؛ اور کِم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ’’کشادہ دل‘‘ اور ’’انتہائی معزز‘‘ شخص ہیں۔
منگل کے روز فرانس کے صدر امانیوئیل مکخواں سے بات چیت کے بعد، ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہمیں براہِ راست بتایا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دنیا کے لیے ایک بڑی بات ہوگی‘‘۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’’ہمیں انتظار رہے گا کہ یہ سارا سلسلہ کہاں تک جاتا ہے‘‘۔ اُنھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات سے اٹھ کھڑے ہوں گے، لیکن زور دے کر کہا کہ ’’ہمارے پاس کچھ خاص کر گزرنے کا ایک موقع ہے‘‘۔
وائٹ ہاؤس کہہ چکا ہے کہ ٹرمپ اور کِم کے مابین مذاکرات کا اصل ہدف جوہری ہتھیاروں کی تخفیف ہی ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف ’’شدید دباؤ‘‘ جاری رہے گا اور تنہا رہ جانے والے اس ملک کے خلاف تعزیرات تب تک نہیں اٹھائی جائیں گی جب تک وہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کی جانب ٹھوس قدم نہیں بڑھاتا۔
جب اُن سے پوچھا گیا آیا مکمل تخفیف سے اُن کی کیا مراد ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ’’اس کا مطلب یہ ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ بالکل یہی‘‘۔
شمالی کوریا کے حالیہ اعلان کے بارے میں وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا ہکابی سینڈرز نے ’وائس آف امریکہ‘ کے سوال پر پیر کے روز کہا کہ ’’ہم شمالی کوریا کو محض اُن کے الفاظ کی بنیاد پر سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں‘‘۔
بقول اُن کے، ’’اِس عمل میں ہم اتنے سادہ لوح نہیں۔ ہم نے درست سمت میں لیے گئے کچھ اقدامات دیکھے ہیں۔ لیکن ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے‘‘۔
کِم نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات منجمد کرنے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغنے کا عمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

Tomato fight! Valencia celebrates annual festival

سوات میں جلسہ ضرور ہوگا-پشتون تحفظ تحریک

 —  وائس آف امریکہ پشتون تحفظ تحریک اتوار کو سوات میں جلسہ منعقد کرنے جا رہی ہے لیکن تحریک سے وابستہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انھیں یہاں بھی ایسی ہی مشکل صورتحال کا سامنا ہے جیسا کہ اس سے قبل ملک کے دیگر علاقوں میں تحریک کے جلسوں کے دوران رہا۔ لیکن پی ٹی ایم کے ایک مرکزی رہنما محسن داوڑ نے ہفتہ کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود اتوار کے جلسے کے لیے وہ پرعزم ہیں اور اس کی تیاریاں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان کے بقول اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات بھی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ تکلیف سے گزر چکے ہیں اور یہاں سے متعدد بے گناہ لوگ جبری لاپتا ہیں۔ محسن داوڑ نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے انھیں جس گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی وہیں ہفتہ کو دوسرے لوگ جلسہ کر رہے ہیں جب کہ مبینہ طور پر ایک روز قبل علاقے میں ایسے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جن میں لوگوں کو پی ٹی ایم کے جلسے سے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ "انتظامیہ کی طرف سے ظاہر سی بات ہے جس طرح ہم نے پہلے جلسے کیے ہیں اسی طرح یہاں بھی کافی مشکلات کھڑی کرنے کی ...

سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری،2افراد شہید

ستمبر 14, 2017   |   فائل فوٹو سیالکوٹ :سیالکوٹ میں  بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کے بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2افراد شہید اور3زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ گزشتہ رات بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب سے بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری  کی گئی ،جس کے نتیجے میں گاؤں دیاروالی کا 45سالہ ظہورالہی اور کاھلیاں کی 60سالہ ریشماں بی بی شہید ہوگئے، جبکہ گاؤں ککراں کی سفرین بی بی، میراسلم اورغلام عباس شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ بھارتی فوج کی درندگی کے نتیجے میں متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے،پنجاب رینجر کی جانب سے منہ توڑجواب کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں