""پاکستان کی ترقی میں وقت درکار""۔"" اور وزیر اعظم عمران خان کی مثبت سوچ"" دونوں جملوں میں سے ایک پہ اتفاق کیا کہ آج کہ میرے اس تحریر کا کیا نام ہوجانا چاہئے بالااخر کار زیادہ سوچنے کے بعد ذہن نے اس جملے پہ آمادہ کیا کہ پاکستان کے ترقی میں وقت درکار ہی رکھ لو اس تحریر کے نوبت اس وقت پیش ائی جب پرسوں میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا جس کا نام چوٹی کے عمل یعنی انگلش میں اس کتاب کا نام ہوا۔ ""peak performers"" اور یہ کتاب مجھے ایک بوک فیر میں ملی تھی لیکن ملنے کے بعد حزب معمل ایک الماری میں پچھلے ایک سال سے پڑی تھی ۔پرسوں اچانک پڑھنا کا اتفاق ہوا تو معلوم ہوا ان کتاب میں موجود کچھ باتیں اگر میں پاکستان کی حالیہ حالات سے میلاپ کرلو تو بہت فائدہ رہے گا میری بھی اصلاح ہوگی اور پڑھنے والوں کو بھی کچھ فائدہ ملے گا اگر کوئی لینا چاہیں تو۔ امریکہ میں 1960 میں یہ کتاب شائع ہوئی جس کا ابھی میں نے ابھی ذکر کیا جس کا نام چوٹی کے عمل یعنی انگلش میں اس کا نام ""peak performers "" ہے ۔مذکورہ کتاب میں جدید امریکا کے ان...