ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے استعفیٰ نہیں دیا ہے لہذا وزیر خزانہ کے استعفیٰ کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے بھی کہا ہے کہ وزیرخزانہ کا عبدالرزاق داؤد یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا، صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے، بحث ہوتی رہتی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے نا تو استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرخزانہ کے استعفیٰ کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے اڑا رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر خزانہ کے استعفیٰ کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اسد عمر کے ساتھ چپقلش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر اور میرے درمیان اختلاف کی خبر من گھڑت ہے، میرے اور اسد عمر کے درمیان کسی معاملہ پر کوئی اختلاف نہیں
Comments
Post a Comment