ملک میں کرپشن کرنے والے افراد کو سزائے موت دینے کا مجوزہ بل تیار کر لیا گیا جو کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ کرپشن پر سزائے موت کا مجوزہ بل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے تیار کیا۔ بل میں کرپشن کی کم سے کم سزا بھی 7سال قید سے بڑھا کر 14 سال کرنے اور نیب قوانین 1999 اور انسداد کرپشن ایکٹ 1947 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس لیے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سزا سخت کی جائے۔ بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا